20 مئی 2015 - 21:39
القلمون کی پہاڑیوں پر فوج اور حزب اللہ کی پیشقدمی

حزب اللہ کے جانبازوں اور شام کی فوج نے شام اور لبنان کی سرحد پر واقع القلمون کی پہاڑیوں میں اپنا فوجی آپریشن جاری رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کی ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے جانبازوں اور شام کی فوج نے القلمون کی پہاڑیوں میں اپنا آپریشن جاری رکھتے ہوئے فلیطہ کے علاقے تک پیشقدمی کی ہے۔ شام کی فوج اور حزب اللہ نے اس علاقے کی متعدد پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس پیشقدمی کے دوران حزب اللہ کے جوانوں اور تکفیری دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جھڑپوں کے بعد بہت سے تکفیری دہشتگرد لبنان میں واقع عرسال اور لجراجیر کے پہاڑوں کی جانب فرارہو گئے۔ حزب اللہ اور شام کی فوج نے جب الیابس اور قرنه شعاب النصوب جیسے اسٹریٹجک علاقوں پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے جس کی وجہ سے تکفیری دہشتگردوں کے بہت سے راستے ان کے نشانے پر آگئے ہیں۔

.......

/169